خیبرپختونخوا کی جیلوں میں پریزن انڈسٹری کے قیام کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے بھر کی جیلوں میں قید افراد کو کام پہ لگانے کے لیے پریزن انڈسٹری کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

اس حوالے سے صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا پریزن ترمیمی ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے مطابق جیلوں میں اسکل اور ووکیشنل ڈویلپمنٹ کیلئے جیلوں میں صنعتوں کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ترامیم کے تحت قیدیوں کے لئے ویلفیئر فنڈز قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پریزن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیکر قیدیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔صوبہ بھر کے جیلوں میں قیدیوں کو کار آمد شہری بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ناکافی سینٹرل جیل کراچی میں قیدی اور جیل عملے  کے 2 سو 94 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہم نیوزکو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی زیادہ تعداد قیدیوں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل میں 6 روز کے دوران 962 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس دوران جیل انتظامیہ وعملے کے 19 افراد کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: سینٹرل جیل کراچی میں عزیر بلوچ کی جان کو خطرہ ہے

ہم نیوزکو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل میں 11 مئی کو ایک قیدی میں علامت ظاہرہونے پرکوروناٹیسٹ کرایاگیا۔11 مئی کے روزہی سینٹرل جیل میں کوروناکاپہلا کیس سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 مئی کو 7 قیدی اور جیل عملے کے 6 افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے۔ ٹیسٹ میں 6 قیدیوں اور جیل عملے کے ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی۔

رپورٹ کے مطابق 15 مئی کو 93 قیدیوں میں سے 40 اور عملے کے 52 افراد میں سے صرف 2 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسی طرح 16 مئی کو330 قیدی اورعملے کے 34 افراد کا کوروناٹیسٹ کرایاگیا۔ 330 قیدیوں میں سے 204 اورعملے کے 34 افراد میں سے 8 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 17 مئی کے روز کورونا کے ٹیسٹ میں اضافہ کیا گیا اور 425 ٹیسٹ میں سے 32 قیدیوں میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

 

The post خیبرپختونخوا کی جیلوں میں پریزن انڈسٹری کے قیام کا فیصلہ appeared first on ہم نیوز.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: