امریکی دوا ساز کمپنی تجرباتی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کیلئے کوشاں

واشنگٹن: (28 مئی 2020) امریکی دوا ساز کمپنی تجرباتی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کیلئے کوشاں ہیں جبکہ برطانوی دوا ساز کمپنی ویکسین بوسٹر تیار کرنے میں مصروف ہے۔

امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے کورونا سے نمنٹے کیلئے اپنی تجرباتی ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی فراہمی کیلئے کیے معاہدے میں توسیع کر لی تاکہ وہ مستقبل میں ویکسین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکے۔

تجرباتی ویکسین ابتدائی مراحل میں صحت مند رضاکاروں میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ یہ امریکا میں ٹیسٹ کی جانے والی پہلی ویکسین ہے۔ دوسری جانب برطانوی دوا ساز ادارے گلیکسو سمتھ کلائن نےاعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال تک ویکسین بوسٹر یعنی ویکسین کی کارگر ہونے کی صلاحیت کو بڑھانے والی ادویات کی ایک ارب خوراکیں تیار کر لے گا۔

کمپنی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے دنیا کی مختلف حکومتوں سے رابطے میں ہے۔

Leave a Reply

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: