طیارہ حادثہ پر عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

کراچی: (23 مئی 2020) طیارہ حادثہ پر عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا صدر عارف علوی کو تعزیتی خط۔ امریکی محکمہ خارجہ کا طیارہ حادثے پر دلی دکھ اور صدمے کا اظہار۔

کراچی میں طیارہ حادثہ پرعالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا صدر مملکت عارف علوی کو تعزیتی خط۔ حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کے علاوہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالٰی زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے۔ اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے اور اسے اپنی امان میں رکھے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپپونے کہا کہ طیارہ حادثے پر دلی صدمہ ہوا۔ امریکا اِس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بھی لواحقین سے اظہار تعزیت۔ روسی صدر پیوٹن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا بھی دکھ کا اظہار۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: