مختلف ممالک میں کورونا کے باعث 3 لاکھ  26 ہزار سے زائد افراد ہلاک

مختلف ممالک میں کورونا کے باعث 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک

ویب ڈیسک: (20 مئی 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ 50 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ بیمار ہیں، جبکہ 19 لاکھ 93 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ایک روز میں 335 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 93 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 15 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

روس میں 135 افراد ہلاک، جبکہ اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

برازیل میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہے۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ ایران میں 64 افراد جان سے گئے۔

ادھر بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 124 افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

میکسیکو میں 334 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ بنگلہ دیش میں ایک روز میں 16 افراد جان سے گئے۔

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)