سمندری طوفان “امفان” بھارت کی دو مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان “امفان” بھارت کی دو مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا

نئی دہلی: (20 مئی 2020) سمندری طوفان امفان بھارت کی دو مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا۔ تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی جبکہ امدادی کارکنوں نے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

سمندری طوفان امفان بھارت کی دو مشرقی ریاستوں اور بنگلہ دیش سے ٹکرا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس دوران طوفان کی شدت کم ہوگئی ہے اور چار گھنٹے میں یہ آگے بڑھ جائے گا۔

بنگلہ دیش میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کے باعث ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچنے اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفان سے پہلے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا تھا۔

امفان کو 1999ء کے بعد خلیج بنگال میں آنے والا خطرناک ترین طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)