پنجاب: 20 فیصد کرایوں میں کمی کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انٹرسٹی بس سروسز پر 20 فیصد کرایہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو گرجا گھروں میں عبادت کرنے کی اجازت  دینےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنڈے چرچ سروس کے دوران مروجہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شاپنگ مالز کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ بزدار حکومت نے پاور لومز اور اس سے منسلک کچھ انڈسٹریز کو بھی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا  تھا کہ دیگر شعبوں میں آٹو موبائل انڈسٹری، موبائل فونز اور اس سے منسلک دیگر شعبوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام فیصلے کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ کورونا کے اجلاس میں کیے گئے ہیں جس کی قیادت وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید  کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیرِ قانون، وزیرِ خزانہ اور وزیرِ صنعت و تجارت نے شرکت کی جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ عوام کو ریلیف دینے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

The post پنجاب: 20 فیصد کرایوں میں کمی کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان appeared first on ہم نیوز.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: