آخر دریلیش ارطغرل کیا ہے

چھ سو سال دنیا پر خلافت کا نفاظ کرنے والی خلافت عثمانیہ پر مبنی اس داستان کو ترک پروڈیوسر محمد بزداگ (Mehmet Buzdag) نے ایک سیریز میں ایک ڈرامے کی شکل دی ہے۔ جو سچی داستان پر مشتمل ہے اس میں بہترین اداکاری کی گئی ہے.

اس میں Engin altan düzyat کو ارطغرل غازی کا مرکزی کردار دیا گیا ہے”۔ دیکھتے وقت آپ کو ایسا معلوم ہوگا کہ شاید میں اسی صدی ، اسی قبائل، پہاڑوں، جنگلوں، سادہ مگر ایماندار، مخلص، نڈر بہادر، انصاف پسند اور اللہ پر توکل کرنے والے لوگوں کے درمیان جی رہا ہوں….. اللہ اکبر کے نعرے پر بلند انکی تلواریں اور گھوڑوں کی ہنہناہٹ کی آوازیں اور سب سے بڑھ کر انکی قبائلی ترک روایات جن کی بدولت تمام قبائل جڑے رہے، یہ سب کچھ آپ کو دیریلیس ارطغرل میں دیکھنے کو ملے گا . اس سیریز نے مشہور انگریزی سیریز، ناول اور ناول نگاروں کو اور دنیا کو دکھایا ہے کہ ترک قوم کل بھی بہادر اور عظیم تھی اور آج بھی . جھوٹی کہانیوں، فحاشی و عریانی کے بغیر بھی ڈرامے اور سیزن بن سکتے ہیں . آپ جھوٹی کہانیوں، فحاشی و عریانی پر مبنی فلموں کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہو تو ہم اپنے ہیروز کی سچی داستانوں کے ذریعے انکے دلوں میں جہاد اور نظام الہی کے قیام کا جذبہ پیدا کریں گے ۔

مشہور بین الاقوامی امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دیریلیس ارطغرل کو سافٹ بم اور نوجوانوں کو جہاد اور شدت پسندی کی طرف ترغیب قرار دیا ہے…… 80 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کرکے کروڑوں کی تعداد میں پوری دنیا میں لوگ دیکھ چکے ہیں …… طیب اردگان کی اسپیشل تاکید پر بننے والی اس سیریز کو مسلم دنیا کے کئی رہنما قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جن میں چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف سرفہرست ہے. مجھے اس سیریز میں یہ سبق حاصل ہوا کہ جب مسلمان صرف اور صرف اللہ پر بھروسہ کرکے نظام الہی اور انصاف وعدل کیلئے اخلاص کے ساتھ تلوار بلند کرتا ہے

تو چاہے پوری دنیا اور انکے وسائل مدمقابل ہو، پھر فتح و کامرانی مسلمان کی ہی ہوگی اور باطل کی مقدر میں شکست، ذلالت اور رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)