خلوصِ نیت – فلک ناز

روز معمول کے مطابق فیسبک استعمال کرررہی تھی اچانک ایک پوسٹ پہ نظر پڑی ….”الی طریق الجنته”

یہ کورس دس دن کا تھا اور ایک گھنٹہ پہ مشتمل اس میں پانچ سورتیں تھیں بس اچانک میری نظر پڑی اس میں لکھا تھا سرٹیفیکٹ بھی دیا جائیگا میں بےاختیار ان 5 پانچ سورتوں کی فضائل کو چھوڑ کر سرٹیفکیٹ کہ بارے میں سوچنے لگی۔۔! ایک گھنٹے کا کورس ہے اور یہ سورتیں تو مجھے آتی بھی ہیں میں بھی اس کورس میں اپنا نام لکھوا لیتی ہوں سرٹیفکیٹ مل جائیگا مجھے اتنے کم وقت میں یہ تو بہت اچھی بات ہوگی۔ پوسٹ میں ان کا نمبر بھی دیا گیا تھا جو شامل ہونا چاہتے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ میں نے بھی کچھ ایسا ہی کیا اور کورس میں شامل ہوگئی۔ کورس کا پہلا دن تھا۔ پہلے دن ایک دعا تھی۔ کنڈکٹر اس کے بارے بتا رہی تھیں نرم لہجہ ، دھیمی آواز دل کو چھو رہی تھی ایک گھنٹہ اختتام پذیر پہ تھا جانے کا دل نہیں چاہ رہا تھا میں نے ان سے کہا بھی پلیز ٹائم اور بڑھالیں اور اللہ حافظ کہہ کر پہلے دن کا اختتام کیا۔

دوسرے دن کا بےصبری سے انتظار کررہی تھی اور وہ وقت جلد آہی گیا۔ سب ایک جگہ ہوتیں سلام کرکے کورس کو اسٹارٹ کرتیں چونکہ وقت کی کمی کہ باعث بات کرنا مناسب نہیں ہوتا تو انہون نے سلام کرکے دوسرے دن کا آغاز کیا ……. انہوں نے کہا آج ہم سب یہاں بیٹھے ہیں تو سب سے پہلے یہ جان لیں کہ یہ کورس ہم اللہ کی رضا کیلئے کررہیں یا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہمارا مقصد ہے؟ یہ بات سن کر میں چونک سی گئی اور پورے ایک گھنٹے یہی سوال کرتی رہی اپنے آپ سے گویا یہ کام میں ایک کاغذ کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لئے کررہی ہوں جو صرف دنیا میں ہی رہ جائگا، یا اللہ کی رضا کیلئیے جو تاقیامت میرے ساتھ رہیگی۔۔؟ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے . مطلب اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے میں جس نیت سے کام کروں گی مجھے وہ چیز ہی ملےگی . میں یہ سوچ رہی تھی کہ مجھے اس کورس سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہے تو وہ چیز مجھے مل جائیگی لیکن یہ صرف دنیوی ہوگی جو دنیا میں ہی رہ جائیگی اور میرے کسی کام نہیں آئیگی ۔۔

اگر میں اپنی نیت کو خالص کرکے بیٹھتی اور یہ کہتی نہیں اس کورس سے مجھے اللہ کی رضا حاصل ہوگی اور بدلے میں جنت ملے گی تو یہ میرے لئے زیادہ بہتر ہوتا۔ قیامت کے دن ہم ایک ایک نیکی کو ترسیں گے تو کیوں نا ہم اپنی نیت کو خالص کرلیں؟ کام چھوٹا ہو یا بڑا کیوں نا ہم اللہ کی رضا کیلئے کریں؟ جو تاقیامت میرے ساتھ رہیگی کیونکہ اصل زندگی تو وہی ہے! یہاں نیک اعمال ہونگے جبھی تو وہاں کی زندگی خوبصورت ہوگی۔ ہر کام کو کرنے سے پہلے اپنی نیت کو دیکھ لیں کہ یہ کام دنیا والوں کی واہ واہ سُنے کیلئے کررہے یا اللہ کی رضا کیلئے؟ جبھی میری اور آپکی منزل آسان ہوگی ۔۔ اس تحریر کو لکھنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ میں اور آپ آج سے جو بھی کام کریں سب سے پہلے اپنی نیت کو دیکھ لیں ۔۔

الحمداللہ آج اللہ کے فضل و کرم سے یہ سرٹیفکیٹ میرے پاس ہے اور اللہ سے دعا ہے میری چھوٹی سی کوشش کو اپنی بارگاہ قبول میں فرمائے۔۔

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

8 Comments

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

  • بوہت اچھا لکھا ہے بلکل زندگی میں کوئی بھی مقصد ہو وہ دل سے کرنا چاہے اہم ہو یہ نہیں بس اسکو پانے کی جستجو ہونی چاہے اور ہر کام میں اللہ کا شکر ادا کرنا بلکل اللہ اور آگے موقع دے آپکو لکھنے کا اور اچھا لکھیں اور آگے بڑھیں انشاء اللہ

  • بوہت اچھا لکھا ہے بلکل زندگی میں کوئی بھی مقصد ہو وہ دل سے کرنا چاہے اہم ہو یہ نہیں بس اسکو پانے کی جستجو ہونی چاہے اور ہر کام میں اللہ کا شکر ادا کرنا بلکل اللہ اور آگے موقع دے آپکو لکھنے کا اور اچھا لکھیں اور آگے بڑھیں انشاء اللہ

  • اللہ پاک اور کامیابیاں دیں اس طرح سے اور لیکھیں دل کو چھو لینے والی تحریر تھی آپ کی ..

  • بوہت اچھا لکھا ہے بلکل زندگی میں کوئی بھی مقصد ہو وہ دل سے کرنا چاہے اہم ہو یہ نہیں بس اسکو پانے کی جستجو ہونی چاہے اور ہر کام میں اللہ کا شکر ادا کرنا بلکل اللہ اور آگے موقع دے آپکو لکھنے کا اور اچھا لکھیں اور آگے بڑھیں انشاء اللہ

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)