کڑی پتہ اور اسکے فوائد

آپ کڑی پتہ کے تیل کی مالش کرکے بھی اس کے کئی فوائد پا سکتے ہیں ۔ جن لوگوں کا نیند کا معیار بہت برا ہے وہ سونے سے قبل تولیے پر اس تیل کے چند قطرے گرائے اور اس تولیے کو اپنے تکیے کے ساتھ رکھ دیں۔

صبح آپ ہشاش بشاش اٹھیں گے اور پورا دن توانائی سے بھرپور گزرے گا۔کڑی کے پتوں کو گھر وں میں پائے جانے والے کیڑے مکوڑوں سے نجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کڑی کے پتوں کی خوشبو حشرات کو دور بھگاتی ہے اور انہیں انڈے دینے اور ان سے بچے نکلنے سے روکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آپ کڑی کے پتوں کے تیل کے چند قطرے روئی کے ٹکڑوں پر لگائیں اور ان ٹکڑوں کو کپ بورڈمیں اور دیگر جگہوں پر رکھ دیکھیں۔اگر تیل دستیاب نہیں تو آپ خالی پتے بھی کچن میں مختلف جگہوں پر رکھ سکتے ہیں۔ اس سے بھی حشرات کو بھگانے میں بہت مدد ملے گی۔ کڑی کے پتوں کی چائے بھی کئی فوائد کی حامل ہے۔ اگر آپ کو بہت زیادہ سردی لگ رہی ہے یا خون کے انجماد کی صورتحال درپیش ہے تو کڑی کے تین سے چار پتے دو کپ پانی میں ڈالیں اور اوپر ڈھکن دے کر تین منٹ تک ابالیں۔ پھر برتن کو چولہے سے اتار کر اسی طرح 4منٹ کے لیے رکھ دیں اور پھر اس پانی کو کپ میں ڈال کر پی لیں۔ آپ اس میں حسب ذائقہ چینی بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کڑی کے پتے ذہنی پریشانی سے نجات پانے اور پرسکون ہونے کے لیے بھی کام آتے ہیں۔ ان میں پینین، سینیول اور لینالول نامی تین اجزاءپائے جاتے ہیں جو ذہنی پریشانی سے نجات دلانے میں اکسیر کا کام کرتے ہیں۔ ان مذکورہ تمام فوائد کے حصول کے لیے گھر میں کڑی کے پتے جلانے کا طریقہ یہ ہے کہ ”دو سے تین خشک پتے لیں اور انہیں کسی دھاتی ٹرے یا برتن وغیرہ میں رکھ کر آپ لگا دیں۔ تاہم انہیں آگ لگانے سے پہلے کمرے کا دروازہ اور کھڑکیاں بند کر لیں تاکہ اس کی خوشبو تادیر کمرے میں مقید رہے ۔۔۔ بالوں کاگرناخوبصورتی کو متاثر کرتا ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بہت سی خواتین اور مردوں کو کرنا پڑتا ہے، بال جھڑنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں غیر میعاری خوراک، ناقص شیمپو اور جسم میں ضروری وٹامنز کی کمی سر فہرست ہیں۔کڑی پتوں کے بارے میں ہم سب کو معلوم ہی ہوگا کہ یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے، ان کڑی پتوں کو کھانے میں استعمال کرنے کے علاوہ انسان کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کڑی پتے قیمت میں بھی سستے ہوتے ہیں اور ان سے بالوں کے جھڑنے کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشونما بہتر کرنے کی صلاحیت اور بالوں کو گرنے سے روکنے میں انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو وہ طریقے بتائیں جن کو آزما کر آپ بالوں کے جھڑنے کو روک سکتے ہیں۔ کڑی پتے اور ناریل کا تیل ۔۔۔ ناریل کے تیل میں کڑی پتوں کو ڈال کر اتنا پکائیں کہ کڑی پتوں کا رنگ تبدیل ہو جائے، پھر اسے ٹھنڈا کر کے چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اس تیل سے ہفتے میں 2 مرتبہ سر کا مساج کیا جائے تو بالوں کا جھڑنا کافی حد تک کم ہو جاتا ہے، اگر اسے مستقل مزاجی سے استعمال کیا جائے تو بالوں کا جھڑنا مکمل طور پر بھی ختم ہو جائے گا۔ کڑی پتوں کا پانی ۔۔۔

اگر آپ کے بال روکھے ہیں اور کنگھا کرتے ہوئے بہت جلدی ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کے لیے ایک پتیلے میں پانی لیجیے اور اس میں کڑی پتوں کو شامل کر کے جوش دیجیے، جب یہ پانی اچھی طرح اُبل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے نہاتے وقت بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد سر پر اچھی طرح ڈال لیجیے، ایسا کرنے سے بال چمکدار اور ٹوٹنا بند ہو جائیں گے ۔۔۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: