بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت، پاکستان کے شدید تحفظات

اسلام آباد: امریکہ کا بھارت کو ہارپون میزائلز اور ٹارپیڈوز کی فروخت کے معاملے پر پاکستان نے بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میزائلوں کی فروخت اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کورونا وبا کے خلاف جنگ کے تناظر میں پریشان کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ عالمی برادری کو بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کر چکا ہے اور بھارت کو میزائلوں کی فراہمی جنوبی ایشیا کی سلامتی کی ابتر صورتحال مزید خراب کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے منفی عزائم سے خطے کی امن و سلامتی داؤ پر لگ جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت کو 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی لاگت سے 10 ہارپون میزائل اور 19 ٹارپیڈوز فروخت کر رہا ہے۔

The post بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت، پاکستان کے شدید تحفظات appeared first on ہم نیوز.

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)