کورونا وائرس: جاپان کا ایک ماہ کی ایمرجسی کا اعلان

ٹوکیو: (07 اپریل 2020) کوروناوائرس پر کنٹرول کیلئے جاپان میں ایک ماہ کی ایمرجسی کا اعلان کردیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے چار روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔ مصر کا کہناہے کہ رمضان شریف میں اجتماعی افطاری اور دیگر سرگرمیاں معطل کی جائیں گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹوکیو اور دیگر چھ علاقوں میں ایک ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔آبے نے اپیل کی کہ عوام گھرسے باہر نہ نکیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بیت المقدس میں ایک پریس کافرنس کے دوران اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام منگل کے روزسے جمعے کے روز تک گھر سے نہ نکلیں اور مکمل لاک ڈاؤن کریں تاکے کورونا وائرس پر کنٹرول کیا جا سکے۔

مصری حکام نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کیلئے رمضان کے مہینےکے دوران اجتماعی افطاری پر پابندی لگائی جائے گی اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: