مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 ٹیسٹ مثبت آگئے

سرینگر: (7 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ مثبت آگئے۔ وادی میں متاثرین کی تعداد ایک سو تیئس ہوگئی۔ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ سرینگر کی ایک کالونی کو سیل کردیا گیا ہے۔کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹھاسی، جموں میں اکیس اور لداخ میں چودہ بتائی جاتی ہے جبکہ پینتیس ہزار سے زائد مسافروں اور جو کورونا کے مریضوں سے رابطے میں تھے ان کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ سفاک بھارتی فورسز کی قید میں محبوبہ مفتی کو ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔ سابق وزیراعلی کی حراست جاری رہے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند مودی کی بھارتی فوج نے پانچ اگست کے بعد سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ جن کو جیل سےاب ان کی رہائش گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: