گھر والون کی خدمت – بنت شیروانی

پیاری بہنوں ……..آج کل کے دنوں میں بہت سارے گھروں کے مرد حضرات بھی گھروں میں ہیں اور بچے تو کافی وقت سے ہیں ہی…..! اور ہم میں سے بہت ساری خواتین کے پاس گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانے والی (ماسی) کی سہولت بھی مہیا نہیں یا وہ آنہیں رہی جس کی بنا پر گھر کے کاموں کی نوعیت عام دنوں کی بہ نسبت زیادہ ہوگئ ہے .

ایسے وقت میں آپ سب کی سہولت کے لۓ صرف دوپہر کے کھانے کا مینیو کیونکہ عموماً ناشتہ کرانے اور اس کے بعد برتنوں کی دھلائی میں کافی وقت صرف ہوجاتا ہے اور پھر دوپہر کا کھانا وقت پر دینا مشکل ہوجاتا ہے اور یہ کہ گھر کے لڑکوں کو بھی گھروں میں بند رکھنا بہت مشکل ہو رہا ہے……… وہ گھر کی خواتین کے اشارے کے منتظر ہیں کہ وہ چھوٹی سی چیز کے بھی ختم ہونے کا کہیں اور وہ دکان دوڑیں….. لہذا انھیں گھروں میں رکھنے کے لۓ اور دنیا کی اکنومی کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر حکمت سے چلنے کے لۓ کچھ وقت کے لۓکم اجزاء سے بنا یہ مینیو آپ تمام بہنوں کی خدمت میں حاضر ہے۰

دال چاول مع اچار اورسلاد…کھچڑی مع پاپڑ اور راءتہ …آلو چاول مع راءتہ …دلییہ نمکین یا میٹھا…سوپ یا یخنی …ابلے چھولے سرکہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر…آلو بھرے پراٹھے یا دال کے پراٹھے یا بیسن کی روٹی…میٹھا پراٹھا مع چاۓ…روٹی پر گھی شکر…انڈا گھٹالا …انڈے ٹماٹر کے چاول…آلو کی قتلیاں روٹی کے ساتھ ……….!
اس مینیو سے تمام خواتین کا متفق ہونا ضروری نہیں۰اور پیاری بہنوں آپ سب کو گھر کے افراد کو گھروں میں بند رکھنے کی کوششوں اور انھیں اچھی سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے پر سلام کہ آپ سب اپنے گھر والوں کی خدمت میں بہ رضا وخوشی مصروف عمل ہیں
بلاشبہ ……..مکان تو اینٹوں اور بجری سے بنتا ہے لیکن گھر ایک عورت کے دم سے قائم رہتا ہےتو

اللہ تعالی آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے اور وقت میں برکت دے اور یہ آزمائش کی گھڑیاں ہم پر سے جلد از جلد ختم کرے اور اپنی رضا عطا کرے۰

One thought on “گھر والون کی خدمت – بنت شیروانی

  • April 15, 2020 at 5:37 PM
    Permalink

    واہ جی، بنت شیروانی صاحبہ آپ نے بہت اچھی آئڈیاز دئے ۔ جزاک اللہ خیر ۔۔۔ واقعی اب سب کو گھر میں روکنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ خاص طور پر بچوں کے ابا جان کو۔ وہ مسجد جانے کے لئے تڑپ رہے ہوتے ہیں ۔ جیسے ہی موقع ملا نکل جاتے ہیں ۔

    Reply

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: