کورونا وائرس، کوئی ملک پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے، ڈبلیو ایچ او

جنیوا: (4 اپریل 2020) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری پابندیوں کو فوری اٹھانے سے منع کر دیا۔

کوئی ملک پابندیاں ہٹانےمیں جلدی نہ کرے،عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کردیا۔ اقوام متحدہ کے زیر انتظام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کا کہنا ہے کہ پابندیاں فوری ہٹانےسےطویل معاشی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کورونا وائرس بھی دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے۔ کورونا کا خاتمہ کر کے ہی پابندیوں کے خاتمے اور معاشی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: