کورونا وائرس نے امریکا نے تباہی مچا دی

نیویارک: (1 مارچ 2020) کورونا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی۔ ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ چار ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ہنگامی بنیادوں پر نیویارک کے سینٹرل پارک اور یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ہوم گراؤنڈ کو فیلڈ ہسپتالوں کو تیار کرلیا گیا ہے۔

ایک لاکھ اٹھاسی ہزار پانچ سو سے زائد امریکی کورونا وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ہلاکتیں چار ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔ یہ اعداد و شمار چین سے بھی زیادہ ہیں جہاں سے یہ وائرس پھیلا تھا۔ صرف نیویارک میں ایک ہزار سات سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ٹرمپ کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔ جنہوں نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اگلے دو ہفتے انتہائی دردر ناک ہوسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ بتاتی ہیں کہ مین ہٹن کے سینٹرل پارک میں اڑسٹھ بستروں اور دس وینٹی لیٹرز سے آراستہ ایک درجن کے قریب خیمے لگادیے ہیں ۔ جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی آمد متوقع ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: