وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا 4 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہو رہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس اور لاک ڈاوَن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں معاشی صورتحال اور ریلیف پیکج سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ کو توانائی ڈویژن کی جانب سے بجلی اور گیس پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سب کمیٹی کی جانب سے قانونی مقدمات کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ 26 اور 30 مارچ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر کرنے کی منظوری دے دی

کابینہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور آٹے کی قلت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی پورے ملک میں دستیابی یقینی بنانے سے متعلق بھی فیصلہ ہو گا۔

The post وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری appeared first on ہم نیوز.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: