گھر بیٹھے جلد کی حفاظت کریں

جلد کی حفاظت
موسم کے بدلتے ہی حسن بھی ماند پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ اور خواتین پارلر کا رخ کرتے ہیں۔ جلد کی حفاظت گھر پر بھی کی جاسکتی ہے۔ جلد کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے چہرے کو موئسچرائزنگ کے ساتھ ساتھ اپنی جلد کو سورج کی روشنی کے مضمر اثرات اور موسم کی تمازت سے محفوظ رکھیں۔ صرف چہرے کی جلد ہی اس موسم میں توجہ نہیں مانگتی بلکہ جسم ، گردن ، ہاتھ، بازو، اور پائوں بھی توجہ چاہتے ہیں۔ اس لیے چہرے کے ساتھ ساتھ جلد کے باقی حصوں کی حفاظت روٹین ورک میں شامل کریں۔ گلیسرین، عرق گلاب اور لیموں کو ہم وزن ملکا کر یہ آمیزہ کسی صاف بوتل میں کرکے فریج میں رکھ دیں۔

ٹونر کے طور چہرے پر اور گردن پر لگائیں۔ ٹماٹر کے دو سلائس کاٹ کر فریزر میں رکھ دینَ جب بھی کہیں باہر سے آئیں تو یہ سلائس چہرے پر مل لیں چہرے کی رونق بحال ہو جائے گی۔ خشک دودھ ایک چائے کا چمچ اور جو کا آٹا عرق گلاب میں ملاکر گاڑھا لیپ بنا لیں ہفتے میں دوبار یہ ماسک لگانے سے رنگت نکھرآئے گی۔ انڈے کی سفیدی میں بادام کا پائوڈر پیس کر ملالیں رات سونے سے پہلے اس مرکب کو چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھودیں۔ جلد اور چہرے کی شکفتگی بہت دنوں تک قائم رہے گی۔

زیادہ چکنی جلد کے لیے کلینزنگ پراڈکٹس
یہ نسبتا ہلکی اور لپڈ کلینزنگ پراڈکٹ ہے اور ماہریں امراض جلد عام طور پر زیادہ چکنی یا ایکنی کی زد میں رہنے والی جلد کے لیے تجویز کرتے ہیں۔ اسے بیزوئیل پرآکسائیڈ جیسی خشکی پیدا کرنے والی پراڈکٹ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

فاسیکس میڈی کیٹڈکلینزنگ بار
اس میں دو فی صد سلفر، دوفی صد سیلی سلیک ایسڈ، بورک ایسڈ، ڈاکیوسیٹ سوڈیم اور یوریا ہوتے ہیں ۔ یہ ایک نان بنزوئیل پر آکسائیڈ میڈی کیٹڈبار ہے۔

چہرے سے فالتو بال ختم کرنآ
بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگائیں۔ جب یہ ہلکا خشک ہو جائے تو اسے ہاتھ کی مدد سے کھرچ کر اتارلیں اس سے بال جڑ سے نکل آئیں گے۔ پانی میں نمک ڈال کر سوتی کپڑے سے اسے چہرے پر ملیں۔ تقریبا ایک ہفتے کے باقاعدہ استعمال سے بال ختم ہو جائیں گے۔

سکن کو فیئر کرنے کے لیے ماسک
اجزاء
بلیچنگ کریم
زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ
شہد ۔ دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس

استعمال
سانولی رنگت کو نکھانے کے لیے اسکرب لگانا ضروری ہے ….. اسکرب بنانے کے لیے بلیچنگ کریم اور زیتون کے تیل کو ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اسکے علاوہ دوسرہ طریقہ یہ ہے کہ پہلے دن شہد اور لیموں کے رس کو ملا کر سکرب کریں اور دوسرے دن چہرے پر زیتوں کے تیل کا مساج کریں۔اس سکرب کو ایک مہینے تک جاری رکھیں۔ آپ کی جلد بہت جلد فیئر نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے
اگر آپ اپنی جلد کی رنگت کو نکھانا چاہتی ہیں تو آلو کا ماسک لگائیں۔ کچا آلو چھیل کر اسے دو حصوں میں تقسیم کرلیں اور ایک ٹکڑالے کر اچھی طرح کچل کر یا پیس کر کپڑے پر پھیلا کر چہرے پر لگائیں۔ اسے بھی رات کو ہی استعمال کریں۔ رات میں اس کا عرق جلد میں جذب ہو جائیگا۔
صبح روئی کے پھاہے کو پانی میں ڈبو کر اس کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔ اس کے بعد منہ دھولیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: