کرونا وائرس سے اٹلی میں مزید 898 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

اٹلی: (29 مارچ 2020) یورپ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

اٹلی میں مزید 898 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی۔ اسپین میں مزید 844 افراد جان سے گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 982 ہوگئی۔

چھیاسی سالہ ہسپتانوی شہزادی ماریا ٹیریسا بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ فرانس میں مزید 319 اور برطانیہ میں 260 افراد انتقال کر گئے۔

کورونا نے لندن میں زیرعلاج چار مرتبہ کے برٹش اوپن اسکواش جیتنے والے اعظم خان کی بھی جان لے لی۔ جبکہ مہلک وائرس سے ہالینڈ  میں مزید 93، جرمنی 82 اور بیلجیئم میں 64 افراد چل بسے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: