یورپ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری

ویب ڈیسک:(29 مارچ 2020) دنیا بھر کی طرح یورپ میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہے، اٹلی میں مزیدآ ٹھ سونواسی افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد دس ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کا اٹلی میں وار جاری ہے،جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آٹھ سو نواسی افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد دس ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

اسپین میں مزید آٹھ سو چوالیس افراد جان سےگئے،جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار نو سو بیاسی ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس نے چھیاسی سالہ ہسپتانوی شہزادی ماریا ٹیریسا بھی نگل لیا ہے جبکہ فرانس میں مزید تین سو انیس اور برطانیہ میں دو سوساٹھ افراد انتقال کرگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہالینڈ میں مزید ترانوے ،جرمنی بیاسی اور بیلجیئم میں چونسٹھ افراد چل بسے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: