کورونا وائرس سے امریکا میں مزید 520 افراد ہلاک

چین سے بارہ ٹن سامان کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہے، این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ چین سے بارہ ٹن  سامان کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہیں، آج رات ووہان سے پندرہ وینٹی لیٹرز بھی آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سےگلگت بلتستان کے لئےاسپیشل پیکج آیا ہے جس میں بیجنگ کی جانب سے  گلگت کو پانچ وینٹی لیٹرز بھی بھیجے گئے اور چینی ڈاکٹرز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبارٹریز کی تعداد بڑھانے پر کام کررہے ہیں، ہماری کوشش ہے ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40 سے 50 ہوجائے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کے پی میں بھی ایک اور لیبارٹری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈی آئی خان میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن جاری ہے، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں لیبارٹری کل سے کام شروع کردے گی، گوجرانوالہ یا گجرات میں بھی ایک لیبارٹری بنادی جائے گی۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں 3 انسٹی ٹیوشن کو ٹیسٹنگ کٹس اور مشینیں دے رہے ہیں، اسلام آباد میں لیبارٹریز کی تعداد آج رات تک بڑھا دی جائے گی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ٹیسٹنگ مشینیں پہنچا رہے ہیں۔ملک میں کورونا کے بارہ ہزار سے زائد مشتبہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزانہوں نے کہا کہ منگل کو ایک اشتہار دے رہے ہیں جس کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی، 100 ٹیکنیشن کو 14 گریڈ میں 16 ماہ کے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ اتوار تک فرنٹ لائن پر موجود اسٹاف تک تمام طبی حفاظتی سامان پہنچا دیا جائے گا، آج ایک کارگو جہاز میں 30 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں، دوسرے جہاز میں اسلام آباد ادویات پہنچی ہیں، ایک اور جہاز رات کو پہنچے گا جس میں 15 وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان ہے۔

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)