پاک بھارت کشیدگی ،ترکی پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا: ترک وزیر خارجہ

پاک بھارت کشیدگی ،ترکی پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا: ترک وزیر خارجہ
اسلام آباد : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب کو ٹیلی فون ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے ترک ہم منصب کو بھارت کےساتھ کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی جس پرترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے واضح کیا کہ ترکی ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ترکی پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے ۔ ترک وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ تک صدر طیب اردوان مقامی انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

Leave a Reply

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: