امی اور ابو کے نام ایک کھلا خط – حنا خانزادہ

پیاری امی ہمیں شہزادوں ،شہزادیوں جیسے نام سے پکارنا بند کر دیں ،نہ یہ دور راج دھانیوں کا ہے نہ ہماری کوئی سلطنت ہے ہم آپ کی بات کو سچ سمجھ کر خود کو شہزادی/شہزادہ ہی سمجھنے لگے ہیں۔
محترم والد صاحب آپ ہمیں اتنا نالائق اور کم عقل بھی نہ سمجھا کریں کہ ہم آپ سے کوئی بات کرنے سے پہلے یہ سوچا کریں کہ بات کریں یا رہنے دیں۔
ہمارے ناز نخرے ضرور اٹھائیں پر ہمیں یہ احساس بھی دلائیں کہ یہ آپ کا پیار ہے نہ کہ ہمارا پیدائشی حق ہر چیز کی قیمت ہوتی ہے اور آپ ہمارے حصے کی قیمت ادا کرتے ہیں تاکہ کل ہمیں بھی یہ یاد ہو کے آپ کے حصے کی قیمت ہمیں ادا کرنی ہے نا کے کسی اور نے آپ پر ترس کھانا ہے

اور جب کبھی ہم یہ کہیں کہ ہمیں کوئی پسند ہے ،ہم شادی کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے یہ مت پوچھئے گا کہ کون پسند ہے اس کا خاندان کیسا ہے تعلیم کیسی ہے یا جاب کیسی ہے ؟ ہم سے یہ پوچھئے گا کیا ہم ذمےداری اٹھانے کے قابل ہیں اور اپنے فیصلے پر قائم رہ سکیں گے اور تمام عمر اپنے قول کا پاس رکھ سکیں گے یہیں پر مت رکئیے گا بلکہ ہمیں یہ باور بھی کروائیے گا کہ ہم کتنے پانی میں ہیں پاکٹ منی کے نام پر ملنے والی تمام مراعات بند کر دیجئیے گا اور ہماری خود کی آمدنی کے آخرجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری ذمےداریاں بھی بڑھا دیجیے گا تاکہ ہمیں یہ پتا چل سکے ہم کسی دوسری کی زندگی میں کوئی آسانی لا سکیں گے یا ایک نئی زمےداری آپ کے کندھوں پر ڈال دیں گے

ہماری عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ہمارے دماغ میں خناس بھرتا جاتا ہے کہ ہم عقل کل ہیں اس کا تریاق کرتے رہیے گا اور ہمارے غلط قدم پر ہمارے ساتھ مت دیجیے گا یہ کہہ کر کہ ہم خود سمجھ جائیں گے ایسا کچھ نہیں ہو گا بلکہ وقت ہمیں بہت بری مار مارے گا وقت کی مار سے بچانے کے لیے آپ وقت پر ہی بند باندھ لیجیے گا

اور ایک بات ساری عمر کہیں نہ کہیں ہمارا تقابل کسی کزن کسی محلےدار یا آس پڑوس کے بچوں سے رہا ہے اب کبھی ہمیں یہ بھی کہیے گا دوسروں کے بچوں سے آپ کو کوئی سروکار نہیں ہم چائتے ہیں ہماری اولاد اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرے

فقط
آپ کی بیٹی

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)