امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، سیکڑوں پروازیں منسوخ

نیویارک: امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد ہوگیا، سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، شکاگو، ڈیٹرائٹ، نیویارک میں اسکول بند کر دیئے گئے۔
برفانی طوفان کے باعث امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں نو انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ برفانی طوفان کے باعث شکاگو ہائی وے پر درجنوں گاڑیوں کو حادثات پیش آئے، مغربی ریاستوں میں برف باری کے باعث سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ شدید موسم کے باعث شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں اسکول بند کر دیے گئے۔
طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں نیویارک اور نیوانگلینڈ میں بھی کئی انچ تک برف باری ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق، ان ریاستوں میں آئندہ دو روز کے دوران مزید برف باری متوقع ہے۔

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)