اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت کرنا جرم ٹھہرا

شیخ کے عدالت میں آخری الفاظ “الله کی عدالت میں بدلہ لوں گا تم سے”. سعودی عدلیہ نے حق گوئی کی پاداش میں مشہور مبلغ “شیخ سلمان العودہ” کی پھانسی پر مہر ثبت کردی ہے ۔۔۔ اور یہ کچھ دنوں میں ہی ممکن ہے ، یا یہ آج کل میں ہی شیخ کو پھانسی دے دی جائے گی۔ شیخ سلمان العودہ ایک اسلامی مبلغ ، مذہبی اسکالر، یونیورسٹی کے پروفیسر، اور سعودی مفکر ہیں، جنہوں نے “سنت” میں ماسٹریٹ کیا ہے اور 62 کے قریب گراں قدر کتب تصنیف کی ہیں۔۔۔۔

شیخ نے ایک موقع پر اپنے پسِ زنداں ہونے کی وضاحت کرتے ہوے فرمایا تھا: “ہم جیلوں میں ہیں کیوں کہ ہم نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے انکار کیا، ہم پس زنداں ہیں کیوں کہ ہم نے مملکت سعودی عرب( کے سیکولرائزیشن) کو نکار دیا، ہمیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا کیوں کہ ہم نے دین الہی کا دفاع کیا اور ڈٹ گئے، اور یاد رکھیے! ہم ہرگز اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔” شیخ العودہ پر 37 جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے گئے، ان کی خوب تحقیر و تذلیل کی گئ، ذہنی و جسمانی ٹارچر کیا گیا۔ حتی کہ انہوں نے شیخ کو ایک بہت ہی چھوٹے سیل (جو محض ایک بائ ایک میٹر پر محیط تھا) میں ڈال دیا…..

جب شیخ کو گرفتار کیا گیا تو ایک نہایت خطرناک مجرم کی طرح ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈالی گئیں اور پاؤں میں بیڑیاں پہنائی گئیں، چہرے پر نقاب ڈال دیا گیا اور ایک قبر کی مانند تاریک کار پر سوار کیا گیا ، بعد ازاں ان کو اسی مقید حالت میں جہاز پر منتقل کردیا گیا جو ان کا انتظار کررہا تھا۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے شیخ کی صحت کو مکمل نظرانداز کرتے ہوئے بالکل الگ سیل میں قید تنہائی کے حوالے کردیا، اور اب شیخ کو پھانسی دی جارہی ہے۔ جی ہاں! یہ ہے مملکت سعودی عرب میں حق گوئی کا انجام … نہ جانے شیخ سلمان العودہ کی طرح کتنے ہی حق گو اور غیرت مند پس دیوار زنداں اپنی باری اور دربار حق میں اپنی سرخ روئ کے منتظر ہیں۔۔۔۔۔۔

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ (42)

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)