دورِ جدید کا ہیرو – عُرفہ کامران

بچپن سے سنتے اور پڑھتے آئیں ہیں کہ ہر کہانی میں ایک ہیرو ہوتا تھا . جس کے آنے کے بعد سب کچھ اچھا ہو جاتا اور ہمیشہ ہیرو ایسے وقت پر اینٹری دیتا جب کوئی بہت مشکل میں ہوتا ……. یا سب کچھ ختم ہونے والا ہوتا . ایسے میں ہیرو کی انٹری کہانی میں جان ڈال دیتی اور ہیرو سب کا دل جیت لیتا تھا .

آج کے دور میں جہاں ہر طرف دشمنوں کا بسیرا ہے اور مسلمان چاروں طرف سے کفار کے نرغے میں ہیں . بلکہ اندرونی اور بیرونی دونوں جانب سے سازشوں کا دور دورہ ہے . روشندان سے جھانکتی ایک ننھی سی کرن ، بنجر زمیں میں پھوٹتی ایک ننھی کونپل یا صحرا میں پھوٹتا چشمہ مسلمانوں کے لۓ کسی نعمت سے کم نہیں ۔ یہ ان کو از سرِ نو زندہ کرنے کیلۓ کافی ہے ۔ یہ امید کی کرن …… اس جدید دور کا ہیرو ہے . جس نے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ جو دشمن کیلۓ چٹان اور اپنوں کیلۓ نرم شاخ ہے۔ جس کی موجودگی دشمن کے لۓ کانٹا اور دوست کے لۓ پھول ہے۔ جو بے بانگ دہل اپنے دشمن کو للکارتا ہے اور جس کی صرف تقریریں نہیں ، بلکہ عمل بھی اس کی جوان مردی و شجاعت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جی ہاں یہ کڑوڑوں مسلمانوں کے دلوں کو فتح کرنے والا،مسلمانوں کو ان کی میراث واپس دلانے والا،آیا صوفیہ کو ایک بار پھرمسجدمیں تبدیل کرنے والا ہے۔
“رجب طیب اردوان”

رجب طیب اردوان کا شماران ہیروز میں ہوتا ہے …… جو اپنی جنگ اکیلے لڑتے ہیں ، جو دشمن کی طاقت کو دیکھتے ہوۓ بھی اس سے مرعوب نہیں ہوتے ، جو موقع کا انتظار نہیں کرتے بلکہ خود مواقع پیدا کرتے ہیں . آیا صوفیہ جیسے متنازعہ معاملہ میں اردوان جیسا ہیرو ہی عمل دخل کر سکتا ہے،ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جن کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے . ایسے ہی لوگوں سے قومیں اپنے مستقبل کی امیدیں وابستہ کرتی ہیں اور وہ انہیں ناامید بھی نہیں کرتے،جن کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوتا ،جن کا قول پتھر پر لکیر کی مانند ہوتا ہے . ایسے وقت میں جب مسلم دنیا ہر طرف سے مایوس ہو چکی ہے اردوان کا یہ عمل(آیا صوفیہ مسجد کی از سرِ نو بحالی) مسلمانوں کیلۓ طلوع صبح کی نوید ہے اور انشاءاللہ جلد یہ راستہ بیت المقدس کی فتح تک جاۓ گا۔۔

آئینِ جواں مرداں حق گوئ و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رُو باہی!!

وہ آیا …… اس نے دیکھا اور اس نے فتح کر لیا !!!

Share:

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on pinterest
Share on linkedin
Share on email
Share on telegram
Share on skype

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Related Posts

error

Enjoy this blog? Please spread the word :)